محکمہ ریلوے ملکوال کے اہلکار کا تحقیقی مقالہ امریکی جریدے میں شائع

محکمہ ریلوے ملکوال کے اہلکار کا تحقیقی  مقالہ امریکی جریدے میں شائع

ملکوال(سٹی رپورٹر) محکمہ ریلوے ملکوال کے اہلکار عبدالباسط کا تحقیقی مقالہ امریکی جریدہ نیورو سائنس جرنل میں شائع ہو گیاہے ۔

، ادارے نے عبد الباسط کو ڈاکٹریٹ کا اعزاز بھی دیدیا، مختلف شخصیات کی مبارکباد۔ تفصیلات کیمطابق عبدالباسط ریلوے ریزرویشن آفس ملکوال میں بطور ملازم کام کرتے ہیں۔ انہوں نے فلسفہ میں ایم اے کر رکھا ہے ۔ وہ انجمن طلبہ اسلام ملکوال کے ناظم بھی رہ چکے ہیں۔ امریکی جریدے کی انتظامیہ نے مقالہ کی کافی چھان بین کی اور پھر اسے اپنے جریدے میں نہ صرف شائع کیا بلکہ عبدالباسط کو ڈاکٹریٹ کا اعزاز دیتے ہوئے ان کا مقالہ ڈاکٹر عبدالباسط کے نام سے شائع کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں