ہسپتالوں میں ادویات کے فنڈز 50فیصد کم کر دئیے گئے
گجرات(سٹی رپورٹر )میڈیکل سپرنٹنڈنٹ آفیسرمیجرشبیرشریف ہسپتال کنجاہ ڈاکٹراظہراحسان بٹ نے روزنامہ ’’دنیا‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ۔۔۔
جدید میڈیکل سہولیات سے آراستہ ہسپتال میں مریضوں کومیرٹ پربروقت علاج معالجہ کی فراہمی میری ترجیح،ہسپتال آنیوالوں کوبلاتفریق وامتیازاورسفارش سے ہٹ سہولیات فراہم کررہے ہیں انہوں نے بتایاکہ ہسپتال میں آئوٹ ڈورمریضوں کی تعداد ایک ہزار سے زائد جبکہ ان ڈورمریض بھی سینکڑوں کی تعداد میں ہیں،جدید لیبارٹری، پیرا میڈیکل سٹاف اورقابل ڈاکٹرزہمہ وقت عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں، ڈاکٹر اظہراحسان بٹ کاکہنا تھاکہ پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں کوادویات کی مد میں د ئیے جانیوالے فنڈز آدھے کرد ئیے گئے ہیں جس سے ادویات ودیگرعلاج معالجہ میں مشکلات کاسامناہے مگرانجمن بہبودی مریضاں کنجاہ بھی ہمیں بھرپورسپورٹ کررہی ہے ہسپتال میں تمام شعبہ جات کے قابل ڈاکٹرزموجود ہیں ا یمرجنسی مریضوں کوبھی بروقت سہولیات فراہم کی جاتی ہیں گائنی مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہواہے جس کے لئے ہسپتال میں گائنی مریضوں کے تمام ٹیسٹ مفت اورجدید آپریشن تھیٹرزموجود ہیں، ہسپتال آنیوالوں کوکسی قسم کی سفارش کی کوئی ضرورت نہیں پرچی بنوائیں اورمتعلقہ ڈاکٹرز سے علاج کرائیں۔