سکولوں کی نجکاری ، حکومت کی تعلیمی پالیسی کیخلاف اساتذہ احتجاجی مظاہرہ
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔
گورنمنٹ اساتذہ نے گرینڈ ٹیچرز الائنس کی کال پر اساتذہ کش پالیسیوں کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اساتذہ رہنمانصیرالدین، ریاض تارڑ،اقبال ہنجرا،اصغر ہنجرا،غلام جعفر باجوہ،عقیل آزاد،رانا وقار خان سمیت دیگر اساتذہ کثیر تعداد میں شریک تھے ۔اساتذہ نے گورنمنٹ سکولز کی نجکاری، لیو انکیشمنٹ، ایس ایس ایز اور اے ای اوز کی غیر مشروط ریگولرائیزیشن، پنجاب کے مختلف اضلاع میں قائدین کی معطلی اور سروس ریموول، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے ٹی این اے کے نام سے جس کی کوئی ٹرمز اینڈ کنڈیشن نہیں رکھی گئی۔ تعلیمی عمل کو لگاتار متاثر کرنا، غریب کے بچوں کے لئے تعلیمی مشکلات پیدا کرنا، وزیر تعلیم کا سرکاری اساتذہ کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور اساتذہ اور گورنمنٹ سکولز کو ختم کرنے کی مذموم کوشش کی بھرپور مذمت کی۔مقررین نے کہا کہ مطالبات تسلیم نے کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار وسیع کر دیا جا ئیگا۔