تتلے عالی:اغوا کے بعد شہری کو برہنہ کرکے تشدد ،ویڈیو بیٹوں کو بھیج دی
تتلے عالی(نامہ نگار)ایک شخص کو اغوا کے بعد حویلی میں لے جاکر قتل کی دھمکیاں، ننگا کرکے تشدد کی ویڈیو بنا کر اس کے بیٹوں کو بھیج دی ۔
نوحی گاؤں باورے پیارے کے رہائشی عصمت اﷲ کو منشا،مظہر،عنصر اورایک نامعلوم نے روک کر موٹر سائیکل چھین لی اور اغوا کرکے حویلی میں لے گئے زبردستی ،موبائل فون،میموری کارڈ، 30 ہزار روپے چھین لئے ، ننگا کرکے ڈنڈ وں سے تشدد کرتے رہے اور ویڈیو بناتے رہے ۔ تتلے عالی پولیس نے عصمت اﷲ کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔