سیالکوٹ: قبضہ مافیا کی پولیس ملازمین سے ہاتھا پائی

سیالکوٹ: قبضہ مافیا کی پولیس ملازمین سے ہاتھا پائی

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا )قبضہ مافیا کا پولیس ملازمین پر تشدد ،وردی پھاڑ دی ، ملزم فرار ہوگئے ۔

تھانہ مراد پور پولیس کو اطلاع ملی کہ مرالہ روڈ نزد دوکھری میں جنیداحمد ،نعیم اسحق، عبدالرحمن، اسحاق، معہ 10نامعلوم افراد مزاحمت کرتے ہوئے قبضہ کررہے ہیں جس پر یوسی سکواڈ کے ملازمین شہزاد انجم، ابوہریرہ، ندیم عظیم موقع پر پہنچے تو ملزموں نے پولیس ملازمین سے گتھم گتھا ہوگئے ،ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانتے ہوئے سرکاری وائرلیس چھین لیا اور ملازمین کی وردی پھاڑ دی اور اہل علاقہ کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے ۔ پولیس نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر غضنفر علی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں