انتظامیہ نے ون ڈش پر پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

انتظامیہ نے ون ڈش پر پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا

تتلے عالی(نامہ نگار )انتظامیہ نے ون ڈش اوراوقات کی پابندی کو کمائی کا ذریعہ بنا لیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے شادی بیاہ کی تقریبات پر ون ڈش اور تقریبات 10بجے تک ختم کرنے کے علاوہ ہوائی فائرنگ پر سختی سے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔۔۔

جس پر عمل درآمد کروانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز،بلدیہ سمیت دیگر محکموں کے افسر وں کو اچانک چھاپے مارنے اور مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے ۔انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے تتلے عالی اوراس کے نواحی علاقوں میں شادی بیاہ،منگنی کی تقریبات نہ صرف رات گئے تک جاری رہنے لگی ہیں بلکہ مہمانوں کیلئے مچھلی،پائے ،مٹن، چکن، بیف، بریانی،پلاؤ،زردہ،سوپ،کھیر،کسٹرڈ،فیرنی سمیت مختلف قسموں کی ڈشیں ،رشین،سلاد،مختلف اقسام کے حلوہ جات ودیگر سے تواضع کی جانے لگی ہے ۔مقامی انتظامیہ نہ صرف مذکورہ شادی ہالوں میں بیٹھ کر خود کھانا کھانا معمول بنا لیا ہے بلکہ ون دش،اوقات کار کی پابند کو بھی پس پشت ڈال دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں