واسا ملازمین میں یونیفارم تقسیم ، بقایا جات کی ادائیگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )ایم ڈی واسا فیصل شوکت نے کہا ہے کہ شہریوں کو فراہمی و نکاسی آب کی سہولیات کے ساتھ ساتھ واسا ملازمین کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں۔۔۔
ملازمین اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے سر انجام دیں ، ہم عوام کی بے لوث خدمت کرنیوالے دیانتدار محنتی ملازمین کیساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا مکمل تحفظ کر کے ان کے تمام جائز کام کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو واسا لیبریونین سی بی اے کے زیر اہتمام واسا ملازمین میں سردیوں کی یونیفارم، بقایا جات کی ادائیگی، پروموشن لیٹرز دینے کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ڈائریکٹر انجینئرنگ کاشان حفیظ بٹ،ڈائریکٹر ایڈمن فنانس مقصود انجم رانا،نیو واسا لیبر یونین سی بی اے کے سابق صدر جہانزیب ارشاد چٹھہ، صدر سہیل سہوترا ،جنرل سیکرٹری رانا توقیر حسین، چیئرمین ملک عباس بشیر،سینئر نائب صدر طارق وسیم ڈار ، اعمانویل غوری،میاں مصدق حسین ،وائس چیئرمین بابا مراد، نائب صدرزبلون شاکر، عابد ہیرا ،بابا آصف،شفیق بٹ، ڈپٹی سیکرٹری چاندسہوترا، فنانس سیکرٹری قیصر کھوکھر ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عمران بٹ، ملک عثمان،جوائنٹ سیکرٹری وقاص گل، احسن کھوکھر،ولیم رندھاوا،شکیل سوداگر،منیر خوشی، نوید سندھو،نثار حمید،نواز ہنجرا،ناصر جیو ن،ایوب مسیح ،آفس سیکرٹری روفن کھوکھر و دیگر عہدیدار وں سمیت ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔