میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ،گیپکو رنگپورہ آمنے سامنے
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ) میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور گیپکو سب ڈویژن رنگپورہ آمنے سامنے آگئے۔
گیپکو سب ڈویژن رنگپورہ نے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو ٹیوب ویل کنکشن کے 7 کروڑ روپے کے واجبات کی ادائیگی کا نوٹس جاری کیا تو میونسپل کارپوریشن نے بھی سب ڈویژن رنگپورہ کی بلڈنگ کو نقشہ نہ ہونے پر سیل کردیا۔ایس ڈی او گیپکو کے مطابق انہوں نے پولیس کو 15 پر اطلاع دی جس پر ان افراد کو جو خود کو کارپوریشن کے ملازم ظاہر کررہے تھے رنگپورہ پولیس تھانے لے گئی۔ واقعے کی بابت کارپوریشن کے چیف آفیسر افضال ملک سے رابطہ کیا تو انہوں نے لا علمی کا اظہارِ کیا۔