سیالکوٹ :زمین کے تنازع پر فائرنگ ، خاتون شدید زخمی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )زمین کے تنازع پر 3 افراد کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی ہو گئی۔
تھانہ صدر سیالکوٹ کے علاقہ رکھانے میں ناصر خان کا بہنوئی عبدالواحد اپنی کریانہ کی دکان سے واپس آرہا تھا کہ ندیم اور گلزا نے راستے میں روکا اور تکرار کی، لوگوں نے چھڑوا لیا جسکے بعد عبدالواحد گھر آگیا تو ندیم، گلزار اور نعیم بھی اسکے پیچھے مسلح ہو کر آگئے اور اس پر فائرنگ کردی ،عبدالواحد تو محفوظ رہا تاہم گولیاں اسکی ہمشیرہ بشریٰ بی بی کو لگیں جوکہ زخمی ہو کر گر پڑی تو ملزم فرار ہو گئے ۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کے بعد مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا،بتایا گیا ہے کہ مدعی اور ملزموں کے مابین زمین کا تنازع چل رہا ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔