تاریخی حیثیت کا حامل ہیڈ بمبانوالہ خستہ حالی کا شکار

 تاریخی حیثیت کا حامل ہیڈ بمبانوالہ خستہ حالی کا شکار

ڈسکہ (نامہ نگار )نواحی علاقہ بمبانوالہ کاتاریخی حیثیت کا حامل ہیڈ بمبانوالہ خستہ حالی کا شکار ہو گیا ، 1908 میں تعمیر ہونیوالے ہیڈ کے دروں میں دراڑیں، مشینری زنگ آلودہونے لگی ۔

 ہیڈ بمبانوالہ کی تعمیر 1908 میں برطانیہ کے دور حکومت میں کی گئی جس سے مختلف علاقوں کو پانی مہیا کرنے کیلئے ہیڈ بمبانوالہ سے منسلک راجباہ نوکھر برانچ اور بی آر بی نہر کی بھی تعمیر کی گئی اور اس نہر کے کنارے بیدیاں کے مقام پر 12 ستمبر 1965 کی جنگ میں نشان حیدر پانے والے میجر عزیز بھٹی کی شہادت سے ہیڈ بمبانوالہ کو تاریخی حیثیت حاصل ہوگئی، 1908 میں تعمیر کئے گئے ہیڈ کی عدم تعمیر ومرمت کی وجہ سے اس کے دروں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں مشینری زنگ آلود ہورہی ہے ، تنگ پل پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے اور ہیوی ٹریفک کے گزرنے سے پل میں لرزش آ جاتی ہے جس سے کسی بڑے حادثہ کا بھی خطرہ لاحق ہے ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے ہیڈ بمبانوالہ کی فوری مرمت اور کشادگی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں