ملکی صورتحال کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل :موسیٰ ندیم ملہی

ملکی صورتحال کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل :موسیٰ ندیم ملہی

گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر موسیٰ ندیم ملہی نے کہا ہے کہ گجرات چیمبر میں تمام افراد کے ساتھ دوستانہ ماحول میں کام کر رہے ہیں ۔۔۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے گجرات چیمبر میں پریس کلب کے صدر نوید حسین شاہ کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا ، موسیٰ ندیم ملہی نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال کی وجہ سے کاروبار کرنا مشکل ہو چکا ، امپورٹ زیادہ جبکہ ایکسپورٹ بہت زیادہ کم ہے ، انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں صنعتی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ بہت کام کیا ، مستقبل میں سعودی عرب اور تاجکستان میں گجرات کی مصنوعات کے فروغ کیلئے مزید صنعتی نمائشوں کی منصوبہ بندی کر رکھی ہے ، انہوں نے کہا کہ تاجکستان میں صنعتی نمائش کی کامیابی کیلئے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر نے بھی بہت اہم کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ صنعتی نمائش کی کامیابی کے بعد گجرات کے بیشتر بزنس مین تاجکستان میں کاروبار کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور تاجکستان کے سفیر نے تاجکستان میں گجرات کی کمپنیوں کی رجسٹریشن کیلئے خامی بھری ہے ، انہوں نے کہا کہ گجرات چیمبر اور گجرات پریس کلب کے ساتھ ایک بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے اور اسی ورکنگ ریلیشن شپ کی وجہ سے ہم شہر کے مسائل بھی حل کر سکتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں