انڈسٹریل زون کیلئے زمین ہتھیانے کے اقدام کی مذمت
گجرات (نامہ نگار ) گجرات میں نیو انڈسٹریل زون کیلئے مختلف دیہات کے چھوٹے زمین داروں کی زمینیں جبری طور پر۔۔۔
ہتھیانے کیلئے حکومتی اقدامات کے خلاف مقامی مالکان نے امیر جماعت اسلامی انصر محمود دھول سے اسلامک سنٹر گجرات میں ملاقات کی اور حکومتی اقدامات کے خلاف جماعت اسلامی سے مدد کی اپیل کی۔ کسانوں کا وفد ماسٹر اسد کھٹانہ ،عبدالخالق اور دیگر شرکا پر مشتمل تھا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات انصر محمود دھول نے ظالمانہ حکومتی اقدامات کے خلاف کسانوں کا بھرپور ساتھ دینے کا یقین دلایا۔ اس موقع پر نائب امیر صوبہ ڈاکٹر خالد محمود ثاقب، جنرل سیکرٹری ضلع رانا محمد عمر صدیق، راجہ ساجد شریف اور غلام عباس وڑائچ بھی موجود تھے ۔