نوشہرہ ورکاں :سانحہ کرم ایجنسی کیخلاف مجلس وحدت المسلمین کی ریلی
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سانحہ کرم ایجنسی پارا چنار کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے ریلی نکالی جس کی قیادت سید رضوان علی ترمذی اور غلام مرتضیٰ ہنجرا نے کی۔۔۔
ریلی حیدریہ مسجد سے شروع ہو کر تھانہ والا چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جہاں مولانا عابد حسین عابدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نہتے مسافروں پر حملہ انتہائی بزدلانہ اور انسانیت سوز عمل ہے جو اسلام دشمن عناصر کی کارستانی ہے۔ حسن مجتبیٰ زیدی نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات معنی خیز ہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سیاسی شعبدہ بازیوں میں مصروف ہیں حالیہ واقعہ واضح طور پر حکومتی نااہلی کا ثبوت ہے حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر دہشت گردانہ کارروائیوں کے تدارک اور عوام کے تحفظ کے لئے عملی اور قابل عمل اقدامات کرے ۔