وزیرآباد :فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقریب

وزیرآباد :فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے تقریب

وزیرآباد(نامہ نگار)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم و تربیت کا نظام چلانے والی ایشیا کی سب سے بڑی درسگاہ بن چکی۔اس یونیورسٹی کا دائرہ کار پورے پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیلا ہوا ہے۔۔۔

یہاں سال میں دو مرتبہ داخلے کئے جاتے ہیں، 2000 کورسز میں سالانہ 10 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات داخلہ لیتے ہیں،میٹرک سے لے کر ایم فل اور پی ایچ ڈی تک تعلیم دی جاتی ہے ،یونیورسٹی کے 54 علاقائی کیمپس ہیں۔ان خیالات کا اظہار ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر محمد بشیر نے پریس کلب وزیرآباد میں فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت اور مہر فیاض احمد فیضی کے اعزاز میں تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر افتخار احمد بٹ،سید ضمیر کاظمی، کاشف چودھری، نیئر عالم،شکیل احمد اعوان، سید شہباز بخاری نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں سینئر صحافی صوفی اشرف نثار،سید رضا سلطان،ڈاکٹر خالد محمود،ندیم صادق تارڑ،سیف اللہ بٹ،کاشف محمود خان،منظور حسین،شیخ محمد علی،عابد پرویز،رانا محمد اعظم،مبشر علی،جبران بٹ،ندیم مغل،ڈاکٹر آصف،فیصل رضا،عمر علی راجپوت بھی موجود تھے ۔ ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈاکٹر بشیر احمد نے کہا کہ دنیا بھر میں فاصلاتی نظام تعلیم کی اہمیت کو مانا جاتا ہے ،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شمار کی جاتی ہے ۔ اوپن یونیورسٹی کا اپنا پرنٹنگ اینڈ پبلشنگ کا شعبہ بھی ہے جہاں سالانہ 18 لاکھ سے زائد کتب چھاپی جاتی ہیں ، انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشنل ٹیکنالوجی میں ریڈیو،ٹیلی ویژن اور نان براڈ کاسٹ پروگراموں کی تشکیل اور تکمیل کی سہولیات دستیاب ہیں اس طرح یہ پاکستان کا سب سے بڑا پروڈکشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ہاؤس ہونے کا منفرد اعزاز بھی رکھتی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں