فیس کے حوالے سے سکولوں کی درجہ بند ی ہوگی :وزیر تعلیم

فیس کے حوالے سے سکولوں کی درجہ بند ی ہوگی :وزیر تعلیم

وزیرآبا(نامہ نگار)صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے فوگ کی وجہ سے بورڈ کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔۔۔

 پیف کے سکولوں کے داخلہ کی تاریخ میں بھی توسیع کردینگے پنجاب بھر میں میرٹ پر تمام سی ای اوز لگاد ئیے ہیں عنقریب ہی میرٹ پر تعلیمی بورڈ کے پنجاب بھر میں چیئر مین کا تقرر کردینگے PEPRIS یعنی رجسٹریشن کے معاملات کے پراسس کو سادہ ترین اور یکساں کردینگے ، کمرشلائیز کے مسئلہ کو بھی حل کردینگے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سکولوں کی فیس کے لحاظ سے درجہ بندی کرکے ریلیف دیا جائیگا، ڈی سی سے DRA کے اختیارات لیکر سی ای اوز کے سپرد کرکے رجسٹریشن کے دورانیہ کیلئے بھی قدم اٹھائینگے ،نئے تعلیمی سال سے قبل ہی SN C کے مطابق نہم اور فرسٹ ائیر کی کتابیں جلد آجائینگی گئی۔ اس موقع پر حاجی اشفاق وڑائچ،علی رضا بٹالوی،  صابر حسین بٹ،محمد یابسین رامے ،میاں اسد اقبال بھٹی،قیصر عباس،ڈاکٹرعزیز الرحمن چودھری، نعیم قمر،مسعود مختار سمیت پنجاب بھر سے نمائندے موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ تعلیمی بورڈ میں نجی سیکٹر کے نمائندے شامل کئے جائینگے ، پیف کیلئے فیسوں میں حوصلہ افزا اضافہ کی یقین دہانی کرائی، ایمرجنسی کو جواز بناکر چھٹیاں کم سے کم کرنے کا بھی یقین دلایا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں