پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر کا استعمال،گیس صارفین کے کنکشن ایک ماہ کیلئے منقطع
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی کا کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری، نومبر میں پہلے تین ہفتوں کے دوران 120 افراد کے کنکشن کمپریسر استعمال کرنے پر منقطع کیے گئے ہیں۔۔۔
دوبارہ کنکشن ایک ماہ کے بعد لگائے جائیں گے ۔گوجرانوالہ میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کے 5لاکھ گھریلو صارفین ہیں جن کیلئے گیس کی ڈیمانڈ 120ملین مکعب فٹ ہے لیکن اس وقت گوجرانوالہ کو 90ایم ایم ایف گیس دی جا رہی ہے ، گیس کا پریشر بڑھانے کے لئے اکثر صارفین کی جانب سے کمپریسر کا غیر قانونی استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے دیگر گھریلو صارفین کو گیس کے کم پریشر کی شکایات ہیں جبکہ بعض جگہوں پر تو گیس ہی نہیں آ رہی جس پر ریجن بھر میں کمپر یسر استعمال کرنے والوں کے خلاف آپریشن جا ری ہے ، سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ کمپر یسر کے استعمال پر منقطع کئے جانے والے کنکشن 30 دن کے بعد بھاری جرمانے کے ساتھ لگائے جائیں گے اگر اس کے دوبارہ کمپر یسر کا استعمال کرتے ہوئے یہ صارفین پائے گے تو ان کا کنکشن 3 ماہ کے بعد لگایا جائیگا۔