قائم غیر قانونی لنڈا بازار کے خلاف گرینڈ آپریشن

قائم غیر قانونی لنڈا بازار  کے خلاف گرینڈ آپریشن

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کا جی ٹی روڈگوندلانوالہ ریلوے لائن،پارکنگ سٹینڈزپر قائم غیر قانونی لنڈا بازار کے خلاف گرینڈ آپریشن، 100کے قریب عارضی اڈے ۔ہتھ ریڑیاں سمیت دیگر تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا۔

اس موقع پر 2تجاوزات کندہ کو نوٹس جاری جبکہ50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف سے دکانوں کے آگے رکھی 200کے قریب عارضی تجاوزات کا خاتمہ بھی کروادیا گیا ہے ۔کارپویشن انتظامیہ کے مطابق اگر جی ٹی روڈ پر کسی نے بھی غیر قانونی لنڈا بازار لگوایا تو اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ہتھ ریڑھی کو جی ٹی روڈ پر کسی صورت کھڑی نہیں ہونے دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں