کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار )وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ تحصیل بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عثمان مجید ایڈووکیٹ اور۔

حمزہ اور قیصر کے ہمراہ کار پر جارہے تھے کہ موضع راجہ کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو اُن سے ہزارروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔سادھوکی کے ثناء اﷲ سے جی ٹی روڈ سالار کے قریب تین ڈاکو ہزاروں روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان چھین کر لے گئے ۔جبکہ منڈیالہ پونائچ کا توقیر کھانا کھانے کے بعد گھر سے باہر نکلا تو دو ڈاکو اُس سے سات ہزارروپے اور قیمتی کاغذات چھین کر لے گئے ۔ گزشتہ رات خان ٹاؤن میں واقعہ وقار یونس کی دُکان کے تالے توڑ کر چور مشروبات،سگریٹ اور دیگر سامان لے گئے ۔ بھانپور کا عمر فاروق پاک ٹاؤن میں اپنی دُکان کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا تو چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل لے گئے ۔آصف کی موٹر سائیکل قبرستان روڈ کے قریب پیزا شاپ کے باہر سے چوری کرلی گئی۔کسوکی کے امتیاز کے کارخانہ سے ہزاروں کا سامان چور لے گئے جبکہ محلہ رسولنگر کے ارسلان کے گھر سے چور تیس ہزارروپے اور اشیاء خورونوش لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں