ڈسکہ :آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

ڈسکہ :آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہر و گردو نواح میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ،کتے شاہراؤں، گلی محلوں اور ۔

سکولوں کے گرد ٹولیوں کی شکل میں گھومنے لگے ،چند آوارہ کتوں نے سرکاری دفاتر میں بھی ڈیرجمالیے شہریوں کا آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ ڈسکہ شہر اور گردونواح میں آوارہ کتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا۔ آوارہ کتے ہمہ وقت اہم شاہراؤں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور سکولوں کے ارد گرد گھومتے پھرتے دیکھائی دیتے ہیں۔ اور یہ کتے اب تک درجنوں افراد اور بچوں کو کاٹ کر زخمی کر چکے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے جس کی وجہ سے سکولوں اور کالجوں میں جانے والے طلبہ وطالبات،صبح کے وقت سیر کیلئے آنے والے مرد و خواتین اورشہریوں میں بھی خوف و ہراس پایا جارہا ہے بالخصوص بینک روڈ ،سٹیڈیم روڈ ،ماڈل ٹاؤن ،کالج روڈ ان آوارہ کتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے جبکہ سرکاری دفاتر اسسٹنٹ کمشنر آفس ،محکمہ مال آفس میں بینچوں کے نیچے ان آوارہ کتوں نے مسکن بنارکھے ہیں جس کی وجہ سے ان دفاتر میں آنے والے سائلین شدیدمشکلات کا شکار ہوتے ہیں لیکن میونسپل کمیٹی کی جانب سے ان آوارہ کتوں کو تلف کرنے پر کوئی توجہ نہ دی جارہی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ کتوں کو تلف کرنے کی فوری مہم چلائی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں