گجرات:ون ڈش کی خلاف ورزی پر شادی ہال کو 50 ہزار جرمانہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے ایک مارکی کا دورہ کیا اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہالز میں مقرر کردہ قوانین کی خلاف ورزی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ انسپکشن کے دوران ون ڈش کی خلاف ورزی پائی گئی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی ۔