مولانا ظفر علی خان کی غیر مطبوعہ تحریروں کی رونمائی

مولانا ظفر علی خان کی غیر مطبوعہ تحریروں کی رونمائی

وزیرآباد(نامہ نگار)بابائے صحافت مولانا ظفر علی خان کی غیر مطبوعہ تحریروں کو یکجا کر کے عوام الناس کے لیے شائع کرنا عظیم کاوش۔

، ریحانہ خاتون کو کتاب کی اشاعت و تقریب رونمائی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد محمد رب نواز چدھڑ نے مولانا ظفر علی خان کی پوتی ریحانہ خاتون کی کتاب مولانا ظفر علی خان کی غیر مطبوعہ تحریروں کی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوے کیا، انہوں نے کہا کہ مولانا ظفر علی خان کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کے تحریک پاکستان میں کارناموں سے ہر پاکستانی واقف ہے میرے لیے اعزاز ہے کہ میں تحریک پاکستان کے راہنما اور صحافت میں بے باک و نڈر رہنما و بابائے صحافت کے خاندان کے کسی فرد سے نشست کر رہا ہوں، انہوں نے ریحانہ خاتون کو ضعیف ہونے کے باوجود اپنے دادا جان کی تحریروں کو منظر عام پر لانے کے لیے کتابی صورت میں شائع کرنے پر مبارکباد پیش کی،ریحانہ خاتون نے بتایا کہ مولانا کی غیر مطبوعہ تحریروں کو یکجا کرنا انتہائی مشکل امر تھا ضیف العمری کے باوجود اس مشکل کام کو انجام دیا کہ مولانا ظفر علی خان کی فکر ان کے خطوط،سفر نامے ،شجرہ نسب اور قید و بند کی صعوبتوں میں ان کے روابط کے متعلق روزنامچہ تک کو کتابی صورت میں یکجا کیا ہے تاکہ مولانا کی فکر ان کا انداز صحافت،علم و فضل اور قلمکاری کے مخفی رموز کو منظر عام پر لائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں