بلا نمبری گاڑیوں،ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف آپریشن،200چالان،9لاکھ کی ریکوری
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بلا نمبری گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف جنرل ہولڈ اپ، 200 گاڑیوں کے چالان۔
،موقع پر 9 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔ ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کی ہدایت پر ایکسائز کے افسر و اہلکاروں نے وردیوں میں ملبوس ہو کر جنرل بس سٹینڈ،اروپ موڑ،علی پورچٹھہ بائی پاس،جناح چوک،جی ٹی روڈ چند دا قلعہ،عالم چوک،کوٹ لدھا،قلعہ دیدار سنگھ،کامونکی،نوشہرہ ورکاں سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران 1200گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں 200گاڑیوں کے چالان کئے گئے ۔جن سے موقع پر ای پیمنٹ کے ذریعے 9 لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے پر چالیس گاڑیوں کو بند کر دیا، اس کے علاوہ 14 لاکھ روپے کے چالان کئے گئے جن کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے ہیں جو کہ چالان جمع کروانے کے بعد واپس کئے جا سکیں گے ۔ڈائر یکٹر ایکسائز ثوبیہ مالک کاکہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔