حافظ آباد35:ایکڑ سرکاری اراضی کی 2 دسمبر کو نیلامی

حافظ آباد35:ایکڑ سرکاری اراضی کی 2 دسمبر کو نیلامی

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر 35ایکڑے زائد سرکاری اراضی کے نیلام عام کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

 مختلف مقامات پر سرکاری اراضی کی نیلامی 2دسمبر کو دن 11بجے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کاکہنا تھا کہ بولی میں حصہ لینے والے افراد حکومتی و محکمانہ شرائط او رقواعدو ضوابط کے مطابق زر ضمانت کے لیے مقررہ تاریخ سے قبل اپنے چیک جمع کر ائینگے ۔حافظ آباد کے گاؤں چک گیارہ میں 3ایکڑ6کنا5ل مرلے ،نواحی گاؤں مدہریانوالہ میں ایک کنال، نواحی گاؤں بچہ کہنہ میں 3ایکڑ 7کنال 6مرلے ،موضع کوٹ سرورتحصیل پنڈی بھٹیاں میں 9ایکڑ 3کنال 16مرلے ،موضع مونا بنگلہ تحصیل پنڈی بھٹیاں میں 5ایکڑ7کنال 14مرلے اور اسی طرح موضع چوہدو خدایارتحصیل پنڈی بھٹیاں میں 14ایکڑ 4کنال 13مرلے سرکاری اراضی نیلام کی جائیگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں