مولانا ظفر علی خان ؒ کی بے باک صحافت حکمرانوں کیلئے تلوار تھی:طلعت شوکت
وزیرآباد(نا مہ نگار)سابق ایم پی اے وضلعی صدر حلقہ خواتین مسلم لیگ (ن)بیگم طلعت شوکت چیمہ نے کہا ہے کہ مولانا ظفر علی خان ؒ کی صحافت بے باک اور فرنگی حکمرانوں کیلئے تلوار تھی۔۔۔
مولانا ظفر علی خاں ؒ نے اپنی صحافت اور بے باک قائدانہ صلاحیتوں سے برصغیر پاک وہند کی مظلوم وپسی ہوئی قوم میں جذبہ آزادی اجاگر کیا،مولانا نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کرکے فرنگیوں اور ہندوبنئے کودو قومی نظریہ کے سامنے سرنگوں ہونے پر مجبور کردیا۔، آج کا صحافی مولانا ظفر علی خان ؒ کی صحافت کا امین ہے ، مولانا ظفر علی خان ؒ کی صحافتی زندگی،کالم نگاری اور انکے افکار ہماری رہنما ئی کا تعین کرنے میں معاون ہیں ۔