ملکوال:تلخ کلامی پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ملکوال:تلخ کلامی پر مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان قتل

ملکوال(سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا ۔

 سرفراز احمد سکنہ چک نمبر 1 جنوبی تھابل تحصیل بھلوال نے تھانہ میانہ گوندل کو درخواست دی کہ وہ اپنے بیٹے طاہر عباس کے ساتھ موٹر سائیکل پر کسی کام کے سلسلہ میں گڑھ قائم گیا۔ جب واپس گاؤں جا رہے تھے تو راستے میں امتیاز احمد، احسان اللہ نے دیگر 3 ساتھیوں کے ہمراہ زبردستی روکا، ملزموں نے طاہر عباس موٹر سائیکل سے اتار کر فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہوگئے جسے عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی دم توڑ گیا، سرفراز احمد نے بتایا کہ ایک روز قبل اس کے بیٹے کی ملزم احسان اللہ اور امتیاز سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔ میانہ گوندل پولیس نے سرفراز احمد کی درخواست پر 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں