پنڈی بھٹیاں:پی ٹی آئی رہنما ، بیٹے کیخلاف اغوا کا مقدمہ

پنڈی بھٹیاں:پی ٹی آئی رہنما ، بیٹے کیخلاف اغوا کا مقدمہ

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں سابق صدر بار و پی ٹی آئی کے امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری قمر جاوید گجر کے خلاف پولیس نے ایک شخص کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا ۔

 ایف آ ئی آ ر میں کہا گیا ہے کہ قمر جاوید گجر، ان کے بیٹے علی عمار گجر سمیت5افراد نے اپنے ہی گاؤں کے ایک شخص سید مبشر حسن کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا اور اپنی گاڑی میں فرار ہو گئے ۔ قمر جاوید گجر کے خلاف مقدمہ کے اندراج پر تحصیل بار سراپا احتجاج بن گئی ، وکلا نے گزشتہ روز احتجاجاً ہڑتال کی اور عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جس روز کا وقوعہ بنایا گیا ہے اس روز دونوں باپ بیٹا تحریک انصاف کے اسلام آباد ہونے والے احتجاج میں شامل تھے جہاں شیلنگ کے دوران حالت خراب ہونے پر قمر جاوید گجر کو پمز سپتال لیجایا گیا جہاں انہیں احتجاج کرنے پر اسلام آباد پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں