دوہرے قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

 دوہرے قتل کے مجرم کو 2 بار سزائے موت کا حکم

وزیرآباد(نامہ نگار) دوہرے قتل کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو دوبار سزائے موت کا حکم، 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا ،ملزم نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر کے باپ بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔

محمد ندیم انصاری ایڈیشنل سیشن جج وزیر آباد نے نواحی موضع ساروکی چیمہ میں دوہرے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم رانا جہانزیب کو قصور وار قرار دیا ملزم جہانزیب اور بلال نے ساتھیوں کے ہمراہ ساروکی کے رہائشی محمد الیاس اور اُسکے بیٹے شعبان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا دوہرے قتل کا مقدمہ مقتول کے بیٹے طاہر اشفاق کی مدعیت میں رانا جہانزیب اور بلال کے خلاف اور رانا ناصر،رانا عابد ،تجمل اور فیاض کے خلاف جرم کی اعانت کرنے کا تھانہ احمد نگر میں درج کروایا گیا تھا۔ ملزم بلال دوران مقدمہ قتل ہو گیا۔ مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایڈ یشنل سیشن جج وزیر آباد نے ملزم را نا جہانزیب کو دو بار سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کا حکم صادر کیا جبکہ دیگر ملزموں رانا عابد،رانا ناصر،تجمل اور فیاض کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا، مدعی کی طرف سے مقدمہ کی پیروی سینئر قانون دان عمران عصمت چودھری نے کی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں