کامونکے :ڈاکے ،چوریاں ،شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات نواحی گاؤں کوٹلی ناگرہ کے زمیندار عمران کے گھر چار ڈاکوگھس گئے جنہوں نے خاندان کو یرغمال بنالیا اور سیف الماریوں میں پڑے دو لاکھ تیس ہزارروپے ،چھ تولے سونے ۔۔۔
اڑھائی تولے چاندنی کے زیورات اور دو موبائل فون لوٹ لئے جس کے بعد چاروں ملزمان اُسی گاؤں کے شہباز کے گھر داخل ہوگئے اور اہلخانہ کو یرغمال بناکر ایک لاکھ پینتیس ہزار روپے ،چھ تولے زیورات اور دو موبائل فون چھیننے کے بعد متاثرہ خاندان کے افراد کو ایک کمرے میں بند کرکے فرار ہوگئے ۔کوٹلی بھاگا کا عمر اہلخانہ کے ہمراہ کار پر شادی کی تقریب سے واپس آرہا تھا کہ راستہ میں موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو اُن سے اٹھارہ ہزارروپے ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر لے گئے نواحی گاؤں کوٹلی نانگرہ کے زمیندار خرم کے کھیتوں سے چور پیٹر انجن اور دیگر سامان لے گئے ۔موضع گھنیا کے زبیر کی حویلی سے قادیاں کا عمران سات لاکھ نقدی چوری کرکے لے گیا۔جی ٹی روڈ نادرا آفس کے قریب لاہور کے فرید کی فیکٹری اور ماڑی ٹھاکراں کے شاہد اکبر کے ڈیرہ کا میٹر بجلی چور لے گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔