ڈی چوک ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں :میاں طارق

ڈی چوک ظلم کی تاریخ میں مثال نہیں :میاں طارق

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ٹی آئی کے رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے سانحہ ڈی چوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح پی ٹی آئی کے پرامن اور نہتے کارکنوں پر ظلم وجبر کیا گیا ۔۔۔

گولیاں چلائی گئیں،اپنے حقوقِ کے لئے آواز بلند کرنے والے کارکنوں پر جس طرح تشدد کیا گیا ،اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکن آئین جمہوریت انصاف اور عوامی حقوق کے لئے پرامن احتجاج کر رہے تھے ،وہ حقیقی آزادی کے لئے جدوجہد کر رہے تھے ،ان کے ساتھ نااہل اور جھرلو کی پیداوار حکومت نے وحشیانہ سلوک اختیار کیا ۔نہتے کارکنوں پر گولیاں چلانا بہادری نہیں بلکہ بزدلانہ فعل ہے اور ہر باشعور سیاسی کارکن اس کی مذمت کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا ۔عام لوگوں کو ظلم وجبر کے ذریعے کبھی فتح نہیں کیا جا سکتا ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہم عمران خان کے ساتھ ہیں، ہم کارکنوں کے ساتھ ہیں اور جعلی حکمرانوں کو کبھی تسلیم نہیں کر ینگے ، اس نا اہل اور ظالم ٹولے کے خلاف خون کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے ، پی ٹی آئی کے قائدین اور کارکنوں نے عظیم قربانیاں دیکر بہادری اور جدوجہد کی ایک روشن تاریخ رقم کر دی ہے ۔ ظلم وجبر کے اندھیرے ختم ہوکر رہیں گے عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کی جنگ جاری رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں