تتلے عالی:نہر کناروں پر غیر قانونی مویشی باڑے قائم

تتلے عالی:نہر کناروں پر غیر قانونی مویشی باڑے قائم

تتلے عالی (نامہ نگار )نہر کناروں پر غیر قانونی مویشی باڑے قائم ہو گئے ۔گوبر وفضلہ جات سے آبی ذخائر آلودہ ہونے لگے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردی کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر کی طرح تتلے عالی اور اس کے نواحی علاقوں میں چھوٹے بڑے مویشیوں کو سردی سے بچانے کیلئے رات کے اوقات میں باڑوں میں باندھا جاتا ہے اور صبح سویرے جانوروں کو نہر کناروں پر قائم باروں میں دھوپ میں باندھ دیا جاتا ہے ۔تتلے عالی کے نواحی علاقہ جات سے گزرنے والی اپر چناب،گھمن والا مائنر،راجباہ بوپڑا سمیت تمام نہروں کے کناروں پر مویشی باڑے قائم ہو گئے ہیں جس سے نہری پٹری بری طرح خراب ہو گئی ہے بلکہ مویشی پال افراد کی جانب سے گوبر وفضلہ جات گرائے جانے سے آبی ذخائر بھی آلودہ ہورہے ہیں۔تتلے عالی،مرالی ولا،گھمن والا،بیگ پور،مجوچک کے مکینوں سے محکمہ انہار،ضلع وتحصیل انتظامیہ سے نہر کناروں پر قائم مویشی باڑے فوری ختم کرنے اور نہروں میں گندگی پھکنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں