استاد طالبعلم کی عملی زند گی کی عمارت تعمیر کرتا ہے :شیخ ثنا اللہ
وزیرآباد(نا مہ نگار)استاد اپنے کردار وعمل سے قوم کے بچوں کی جو تربیت کرتا ہے اس سے طالبعلم اپنی عملی زندگی میں ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار اداکرنے کے قابل ہوتا ہے ۔۔۔
اساتذہ ہی علم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی کردار سازی اورانسانیت کی خدمت کا درس دیتے ہیں، استاد ایک معمار کی طرح طالبعلم کی عملی زندگی کی عمارت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل گورنمنٹ مولانا ظفر علی خان پوسٹ گریجو ایٹ کالج وزیرآباد شیخ ثنا اللہ نے دی نیٹو سکول پیرس کیمپس کے وزٹ کے موقع پر کیا اس موقع پر پروفیسر ارشد بخاری،پروفیسرمحمد آصف،پروفیسرمحمد اختر ساجد مسعود چیمہ و دیگر بھی موجود تھے ۔