ڈسکہ میں سیوریج نظام کی اپ گریڈیشن پر کا م جاری
ڈسکہ،سیالکوٹ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا ہے کہ ڈسکہ سٹی میں سیوریج کے نظام کی اپ گریڈیشن کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے ۔۔۔
پنجاب سٹیز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت بارشی پانی کے نکاس کیلئے 77 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرین کی تعمیر کا منصوبے کی فزیکل پراگریس 45 فیصد مکمل ہوچکی ہے اور یہ منصوبہ فروری 2025 میں مکمل کرلیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل سے ڈسکہ سٹی میں اربن فلڈنگ کا درینہ مسئلہ حل ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ڈسکہ سٹی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر جاری کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق بھی ہمراہ تھیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کو یقینی بنایا جائے اور مفاد عامہ میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کریں ۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈسکہ کے اچانک دورہ کے دوران ہسپتال کی ایمرجنسی، او پی ڈی اور فارمیسی سمیت مختلف حصوں اور شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول جیسروالہ کا دورہ کیا۔