ڈسکہ :مارکیٹ میں چینی سستی،یوٹیلیٹی سٹورز پر مہنگی
ڈسکہ (نامہ نگا ر)اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی جبکہ یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی اوپن مارکیٹ سے مہنگی فروخت ہونے لگی ۔۔۔
حکومت کی جانب سے غریب کو ریلیف دینے کے لئے اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔ 12 روپے کی کمی کے بعد فیئر پرائس شاپس پر چینی کی قیمت 128 روپے فی کلو ہو گئی جبکہ ڈسکہ اور اس کے گردو نواح کے علاقوں میں چینی کی قیمت میں 20 روپے تک کمی آئی ہے ، جہاں چینی 120 روپے فی کلو سے 130رو پے فی کلومیں فروخت ہو رہی ہے وہاں ڈسکہ و گردو نواح کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت اوپن مارکیٹ سے زیادہ ہے ، جہاں چینی 140 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کی جا رہی ہے جبکہ برائلر گوشت کی قیمت میں 8 روپے کمی کر دی گئی۔فارمی مرغی کا گوشت 490 روپے سے 482 روپے فی کلو ہو گیا، زندہ برائلر کے نرخ میں 5 روپے کمی کر دی گئی، پرچون بازار میں زندہ برائلر 333 روپے فی کلو ہو گیا۔ادھر فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک روپے اضافے سے فی درجن فارمی انڈوں کی قیمت 347 روپے ہو گئی۔