سبزیوں ، پھلوں کے سرکاری نرخ نظرانداز
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے 62اقسام کی سبزیوں اور47اقسام کے پھلوں کے جاری کردہ سرکاری نرخ ناموں پر عمل درآمد نہ ہوسکا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بند کمروں میں کاغذی کارروائیاں کرکے اعلیٰ حکام کومطمئن کرنے لگے ۔۔۔
ہر ماہ پھلوں،سبزیوں اوراشیا خورونوش کے سرکاری ریٹ جاری کئے جاتے لیکن سبزی منڈیوں ،پھل منڈیوں ،اوپن مارکیٹ میں ایک بھی چیز سرکاری ریٹ پر میسر نہیں۔ مارکیٹ ،سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخ ناموں کے برعکس پھل اور سبزیوں کی فروخت جاری ہے ۔مختلف سبزیوں ،پھلوں کے اول ،دوئم ،سوئم ریٹ مقرر کرکے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ نے دکانوں اور ریڑھی بانوں میں پھلوں ،سبزیوں کی ریٹ لسٹیں فراہم کردیں اس کے علاوہ زندہ مرغی،بیف ،مٹن وغیرہ کے ریٹ بھی زائد وصول کئے جارہے ہیں ،مصالحہ جات ،دالیں ،چینی ،آٹا وغیرہ بھی مہنگے داموں فروخت جاری ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ بنیادوں پرکاغذی کاروائیاں مکمل کرکے سب اچھا کی رپورٹ ارسال کرنے میں مصروف ہیں ۔