بغیر حفاظتی اقدامات ایل پی جی کا کاروبار،ڈسٹری بیوٹرز کی دکانیں سیل کرنیکی ہدایت

بغیر حفاظتی اقدامات ایل پی جی کا کاروبار،ڈسٹری بیوٹرز کی دکانیں سیل کرنیکی ہدایت

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)شہر بھر میں بغیر حفاظتی اقدامات کے ایل پی جی کا کاروبار جاری ،ضلعی انتظامیہ کا بغیر اجازت ایل پی جی کا کاروبار کرنے والوں کی ڈسٹری بیوٹریز منسوخ کرنے کا فیصلہ۔۔۔

گوجرانوالہ میں جگہ جگہ ایل پی جی سلنڈرز کی دکانیں کھل گئی ہیں جو کہ بغیر حفاظتی اقدامات کے کام کر رہی ہیں۔دکانوں اور گودام ،کاروباری مراکز، مساجد،مدارس،تعلیمی اداروں اور بارونق شاہراہوں پر بھی ری فلنگ اور فروخت جاری ہے لیکن بہت ہی کم لوگوں نے حفاظتی اقدامات کر رکھے ہیں ۔گلی محلوں میں ایل پی سلنڈر کی ری فلنگ کرنے والوں کے پاس تو کوئی انتظامات ہی نہیں ہیں۔ شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے اوگرا نے حفاظتی اقدامات کے بغیر ایل پی جی کے کاروبار کرنے والے کی ڈسٹری بیوٹریز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اوگرا نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضروری اقدامات نہ کرنے والے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز اور سب ڈسٹری بیوٹرز کی دکانیں سیل کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں