تتلے عالی:کتوں کی لڑائی نہ کروانے کی رنجش،میاں بیوی ،بیٹے پر تشدد

 تتلے عالی:کتوں کی لڑائی نہ کروانے  کی رنجش،میاں بیوی ،بیٹے پر تشدد

تتلے عالی(نامہ نگار )کتوں کی لڑائی نہ کروانے کی رنجش پردودرجن افراد گھر میں گھس کر حملہ میاں بیوی ،بیٹے سمیت زخمی ہو گئے ۔

تتلے عالی کے نواحی دھتل سراء کا صغیر اپنا پالتوں کتا پطرس مسیح کے گھر لے کر آیا اور کہا کہ اپنے کتے کو ہمارے کتے سے لڑاؤ جس پر پطرس کے بیٹے شہباز نے انکار کیالیکن صغیر نے زبردستی کتوں کو لڑوا دیا شہباز نے کتے کو مار بھگایا،کچھ دیر بعد صغیر،منیر،سمیر وغیرہ دو درجن کے قریب مسلح ملزمان پطرس کے گھر داخل ہو کر تشدد کرکے پطرس اس کی بیوی اور بیٹے شہباز کو لہولہان کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں