3 منشیات فروش گرفتار 2کلو چرس برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ صدر وزیرآباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کلو60گرام چرس برآمد کر لی ہے ۔
گرفتارکیے گئے ملزمان میں محمد افضال، ذیشان اور اجمل شامل ہیں۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتے تھے ۔