اے سی ڈسکہ کے رویہ کیخلاف بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال
ڈسکہ (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے نامناسب رویہ اور ممبر ڈسکہ بار کے خلاف مبینہ جھوٹی ایف آئی آر درج کروانے کے خلاف ڈسکہ بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور۔۔۔
عدالتوں کا بائیکاٹ ڈسکہ بار کے ممبر شہنشاہ بٹ پرا سسٹنٹ کمشنرڈسکہ ماہم مشتاق اور محمود جاوید باگڑی مجسٹریٹ پرائس کنٹرول ڈسکہ کے کہنے پر ایک جھوٹی اور بے بنیاد FIR تھانہ سٹی ڈسکہ میں درج کی گئی جس کی ڈسکہ بار ایسوسی ایشن نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ ماہم مشتاق کے نامناسب رویہ کی وجہ سے ہڑتال کی وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔ اس ضمن میں جب اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے فون پررابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ انہوں نے قانون کے مطابق کارروائی کر تے ہو ئے بیکری سیل کی تھی جسے انہوں نے غیر قانونی طور پر ڈی سیل کیا جس پر انہوں نے قانون کے مطابق کاروائی کر تے ہو ئے ایف آئی آر درج کر ائی جس کے بعد انہیں نامناسب اور غیر اخلاقی میسجز موصول ہو ئے جن کے متعلق انہوں ہائی اتھارٹیز کو آگاہ کر دیا ہے جس پر قانون کے مطابق کارروائی ہو گی ۔