اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی طرف سے سیل دکان کھولنے پرمالک گرفتار
ڈسکہ ،منڈیکی گورائیہ(نمائندہ دنیا ،نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کی طرف سے سیل کی گئی د کان کی سیل توڑنے پر مالک کو گرفتار کر لیا گیا ۔
نائب تحصیلدار ڈسکہ نے پولیس کودرخواست دی کہ اسسٹنٹ کمشنر نے پل نہر بی آربی پر سویٹس شاپ کو چیک کیاتو اشیا غیر معیاری اور دکان میں تعفن تھا،اسسٹنٹ کمشنرنے د کان کو سیل کردیا تو مالک شہنشاہ بٹ نے سیل توڑ کردکان کھول لی اور کار سرکارمیں بھی مداخلت کی ،پولیس نے شہنشاہ بٹ کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔