بغیرنمبر 220گاڑیوں ،ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کیخلاف کارروائی
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا بلا نمبری گاڑیوں اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر کے خلاف جنرل ہولڈ اپ ،220گاڑیوں کے چالان ،موقع پر 7 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ۔
ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کی ہدایت پر ایکسائز کے افسر و اہلکاروں نے وردیوں میں ملبوس ہو کر کامونکی ٹال پلازہ ،کنگنی والا چوک ،اروپ موڑ،علی پورچٹھہ بائی پاس،عالم چوک،قلعہ دیدار سنگھ سمیت مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی ۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جن میں سے 220گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن سے موقع پر ای پے منٹ کے ذریعے 7لاکھ روپے ٹوکن ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ رجسٹریشن نہ کروانے پر چالیس گاڑیوں کو بند کر دیا، اس کے علاوہ 14 لاکھ روپے کے چالان کئے گئے جن کے کاغذات قبضہ میں لیے گئے ہیں جو کہ چالان جمع کروانے کے بعد واپس کئے جا سکیں گے ۔ڈائر یکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ثوبیہ مالک کاکہنا ہے کہ نئی گاڑیوں کی رجسٹریشن نہ کروانے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔