اراضی تنازع،محکمہ اوقاف کے افسر اور متاثرین آج طلب

 اراضی تنازع،محکمہ اوقاف کے افسر اور متاثرین آج طلب

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)لدھیوالہ کی مرکزی مسجد اہلحدیث کے اخرجات پورے کرنے کیلئے ایک خاندان کی طرف سے مدوخلیل میں دی جانیوالی 20 ایکڑ زرعی اراضی کو نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی جانب سے محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے مبینہ طور پر ہتھیانے کی کوشش پر اہل علاقہ کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، محکمہ اوقاف کے افسر وں اور متاثرین کو آج طلب کر لیا ۔

لدھیوالہ کے رہائشی حاجی اشرف وڑائچ کے خاندان کی 160 سال سے مدوخلیل میں وراثتی 20 ایکڑ اراضی پر کاشت کی جانے والی اجناس سے ہونے والی آمدن سے مسجد کا مالیاتی نظام چلایا جاتا تھا جسے نجی ہائوسنگ سوسائٹی نے 12سال قبل محکمہ اوقاف کی ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر ہتھیانے کی کوشش کی جسے علاقہ مکینوں نے ناکام بنا دیا ،اس حوالے سے مسجد کی انتظامیہ اور مکینوں نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد سے ملاقات کی اور انہیں صورتحال سے آگاہ کیا جس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے آج محکمہ اوقاف کے افسروں اور متاثرین کو طلب کر لیا ۔ ہارون اشرف وڑائچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ کسی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ نہیں ہونے دیں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں