چائلڈ لیبر جاری،لیبر افسر،کمیٹیاں فوٹوسیشن تک محدود

 چائلڈ لیبر جاری،لیبر افسر،کمیٹیاں فوٹوسیشن تک محدود

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کے اعلان کے باوجود فیکٹریوں،کارخانوں اور مارکیٹوں میں چائلڈ لیبر جاری، محکمہ لیبر کے افسران اور کمیٹیاں فوٹوسیشن تک محدود رہ گئے۔

 صرف چند کاروباری مراکز کے خلاف کاغذی کاروائی کرکے حکومت کو سب اچھا کی رپورٹ ارسال کی جانے لگی ۔چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے بنائی گئی مختلف محکموں کے افسران پر مشتمل ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں اور انہیں اختیارات سونپ دئیے تھے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں،تحصیلوں اور اضلاع کی فیکٹریوں،بھٹہ خشت،کھیتوں،بھینسوں کے باڑوں،کلاتھ مارکیٹوں،ورکشاپوں،چائے کی دکانوں اور کھوکھوں،ہوٹلوں،بیکریوں،سویٹ شاپس سمیت کاروباری مراکز میں اچانک چھاپے ماریں اور بچوں سے جبری مشقت لینے والوں کیخلاف مقدمات کا اندراج کروانے کے علاوہ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں جبکہ سکول اوقات میں بچوں سے مشقت لینے پر والد کیخلاف بھی مقدمہ کا اندراج کا حکم بھی دیاگیامگرعدم توجہی کے باعث چائلڈ لیبر قوانین پرعمل درآمد نہ ہوسکا اور کمیٹیاں بھی غیر فعال پڑی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں