نوشہرہ ورکاں :قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )قائد اعظم ڈویژنل پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
جس میں پرنسپل مریم مصطفی، ممبران اقبال صدیق سدھو، فاروق احمد کھارا، سید شعیب شاہ اور امین منج نے شرکت کی ،اجلاس میں ادارہ میں تعلیمی معیار اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی بہتری اور سکول مینجمنٹ سسٹم سمیت دیگر اہم معاملات پر مشاورت کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول کی اپنی بلڈنگ میں منتقلی بڑا احسن اقدام ہے ،ادارے کو علاقے کی معیاری درسگاہ بنا ئیں گے ۔