حافظ آباد:جماعت اہلسنت کے بعض یونٹوں میں عہدیداروں کا تقرر
حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا ) جماعت اہلسنت کے ضلعی امیر علامہ فیصل ندیم کیلانی کا ضلع بھر کا دورہ۔متعددعلاقوں کی تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بعض یونٹوں کی تنظیم سازی کرکے عہدیدار وں کو نامزدکردیا ۔
انہوں نے مولانا نعمان اکبر کو سکھیکی کا امیر ،مولانا عطا الرضا رضوی کو کالیکی یونٹ کا امیر مقرر کر دیا اور اس دوران انہوں نے پنڈی بھٹیاں تحصیل کے امیرمولانا نورحیات جلالی اور ناظم علامہ شاہد چشتی سے سالانہ کارکردگی رپورٹ لی جبکہ حافظ آباد شہر میں آرگنائزر علامہ اجمل چشتی اورامیر سید حامد علی شاہ گیلانی سے سالانہ رپورٹ لی اور اطمینان کا اظہار کیا۔