معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ کا دورہ گجرات

معاون خصوصی برائے پرائس  کنٹرول سلمیٰ بٹ کا دورہ گجرات

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے گجرات کا دورہ کیا۔

 انہوں نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کے ہمراہ ضلع میں قیمتوں کے کنٹرول اور اشیا خور ونوش کی دستیابی سے متعلق اجلاس کی صدارت کی۔ معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول سلمیٰ بٹ نے اجلاس کے دوران روٹی سمیت دیگر اشیا خور ونوش کی قیمتوں، جاری ریٹ لسٹ، اور خلاف ورزیوں پر کی گئی کارروائیوں، چالان اور ایف آئی آرز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں