چیف منسٹر کوآرڈنیٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر سائرہ تارڑ نے چارج سنبھال لیا

  چیف منسٹر کوآرڈنیٹر برائے پاپولیشن  ویلفیئر سائرہ تارڑ نے چارج سنبھال لیا

حافظ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ نے چیف منسٹر کوآرڈنیٹر برائے پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا عہدہ سنبھال کر ذمہ داریاں اداکرنا شروع کر دیں ۔

صوبائی دفتر پہنچے پر کوآرڈنیٹر سائرہ افضل تارڑ کا سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر نادیہ ثاقب ، ڈائریکٹر جنر ل ثمن رائے اور دیگر افسروں نے استقبال کیا۔ صوبائی سیکرٹری اور ڈائریکٹر جنرل نے انہیں محکمانہ کارکردگی اور دیگر منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ اور آباد ی پر قابو پانے سے ملکی معیشت اور ترقی کا سفر بہتر انداز میں ممکن بنایا جا سکتا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں