خصوصی انسدادِ پولیو مہم ، 4059موبائل ٹیمیں تشکیل

 خصوصی انسدادِ پولیو مہم ، 4059موبائل ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)خصوصی انسدادِ پولیو مہم 16 سے 20 دسمبر تک ہونے والی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس، ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ محکمہ صحت کو اس مہم کی کامیابی کے لیے درکار افرادی قوت اور لاجسٹک مسائل مہیا کیے جائیں۔

ٹیموں کی سو فیصد فیلڈ میں بروقت موجودگی بھی یقینی بنائی جائے ،انہوں نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت کی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ مہم کے لیے 4059 موبائل ٹیمیں، 161 فکسڈ اور 73 ٹرانزٹ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں مراکز صحت، گھروں، ریلوے سٹیشنوں، سکولوں، لاری اڈوں ویگن سٹینڈز وغیرہ پر ذمہ داریاں سر انجام دیں گی۔ مائیکرو پلان، ٹیموں کی مانیٹرنگ کے لیے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں مائیکرو پلان کے مطابق عملدرآمد کرائیں گے ۔ خانہ بدوش بستیوں، ہائی رسک یونین کونسلوں میں خصوصی توجہ دی جائے گی۔ مسنگ چلڈرن اسی روز کور کئے جائیں گے اور زیرو ڈوذ بچوں کی ویکسی نیشن پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ پولیو کے خاتمے کو جلد یقینی بنایا جاسکے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں