میانوالی بنگلہ:موسم سرما کی آمد، مچھلی کی دکانیں سج گئیں

میانوالی بنگلہ:موسم سرما کی آمد، مچھلی کی دکانیں سج گئیں

میانوالی بنگلہ (نمائندہ خصوصی )موسم سرما کی آمد کیسا تھ ہی مچھلی کی فروخت میں اضافہ،میانوالی بنگلہ سمیت مختلف مقامات پر انواع و اقسام کی تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانیں سج گئیں۔

، دکانداروں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیے ، متوسط طبقے کو مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح میانوالی بنگلہ اور اسکے گردو نواح کے مختلف علاقوں میں بھی سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھنا شروع ہو گیا ہے ، جبکہ صبح کے اوقات میں شہر کی گلی محلوں میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں بھی سنائی دیتی ہیں، اسی طرح مختلف علاقوں میں تلی ہوئی مچھلیوں کی دکانوں پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آرہا ہے ،موسم کی شدت کے ساتھ تازہ اور تلی ہوئی مچھلی کا کاروبار بھی عروج پر پہنچ جاتا ہے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹ پر بھی تلی ہوئی مچھلی کی نت نئی اقسام فروخت ہوتی ہیں، مچھلیوں کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو سردی کے موسم میں بالخصوص مچھلی کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں