کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار )مختلف وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ رات ایمن آباد کے وقاص سے موضع پور نپور کے قریب دو ڈاکو سولہ ہزارروپے اور ۔
دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔محلہ حیدری کے عامر ندیم سے ریلوے روڈ پر دو ڈاکو بیس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔کوٹ رفیق کے نصیر سے لیڈی پارک روڈ پر دو ڈاکو ساڑھے چار ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔فیصل ٹاؤن کے خرم سے جی ٹی روڈ انڈر پاس کے قریب دو ڈاکو ہزاروں روپے چھین کر لے گئے ۔نانگرے بھٹی کے عدنان اور تنویر سے دو ڈاکو چونتیس ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔ راجہ بھلہ کے فیاض سے تتلے عالی روڈ پر دو ڈاکو موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے ۔گوجرانوالہ کے نور السلام سے گھنیا کے نزدیک دو ڈاکو بیس ہزارروپے چھین کر لے گئے ۔جبکہ ماڑی ٹھاکراں کے چاند علی سے تین ڈاکو بائیس ہزارروپے اور تین موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ تتلے مالی کے فیصل کی حویلی مویشیاں سے چور بھینس لے گئے ۔صدر الدین کالونی کے مرتضیٰ کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گئی ۔خان پیارا مسجد کے باہر سے گیپکو کا ٹرانسفارمر چور لے گئے فیصل ٹاؤن کے منیب،فیصل ٹاؤن کے شیراز کی موٹر سائیکل گھر کے باہر سے چوری ہوگئی ۔صدر آباد کے زمان حیدر کا رکشہ حویلی سے چور لے گئے ۔ پولیس نے مقدمات در ج کرلیے ہیں۔