حکمرانوں کی پالیسیوں کاخمیازہ عوام بھگت رہے ہیں:مونس الٰہی
گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما،سابق وفاقی وزیرچودھر ی مونس الٰہی نے۔
کہاہے کہ پنجاب میں مستحق وغریب مریضوں کے لئے حکومت کے پاس سرکاری ہسپتالوں میں سردرد کی مفت گولی تک خریدنے کے لئے پیسے نہیں مگرسیاسی فائدے کے لئے وزیراعلیٰ کے پاس اپنے والد کے نام سے منسوب کینسرہسپتال کی چینی مشینری خریدنے کے لئے بہت پیسے ہیں ،مینڈیٹ چورحکمرانوں کی غلط پالیسیوں کاخمیازہ آج غریب عوام بھگت رہے ہیں، انشا اﷲ حکومت کاخاتمہ قریب ہے